آسام کے چیف منسٹر کو برطرف کرنے کا مطالبہ

   

جڑٍچرلہ ۔ صدر پی سی سی تلنگانہ ’’ ریونت ریڈی ‘‘ کی ہدایت پر کانگریس پارٹی کی جانب سے اے آئی سی سی و سابق صدر و رکن پارلیمان راہول گاندھی پر تلخ الفاظ استعمال کرنے پر کانگریس پارٹی قائدین جڑچرلہ ٹاون صدر سید منہاج ، جے ڈی نتیانندم محمد سرفراز احمد ایڈوکیٹ ، محمد نصیر ، محمد خواجہ بابا ، محمد عبدالقیوم کے علاوہ دیگر کانگریسی سینئیر کانگریس پارٹی کے قائدین کی جانب سے جڑچرلہ پولیس اسٹیشن پہونچ کر آسام چیف منسٹر ہیمانت پبیشوا شرما کی جانب سے اے آئی سی سی سابق رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی پر ناقابل برداشت الفاظ استعمال کرنے پر کانگریس قائدین آسام کے چیف منسٹر کے خلاف مقدمہ درج کروایا ۔
کریم نگر میں پرجاوانی ، 84 درخواستوں کی وصولی
کریم نگر ۔عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر پیر منعقد کئے جانے والے پرجاوانی پروگرام میں موصولہ درخواستوں کی فی الفور یکسوئی کی ضلع ایڈیشنل کلکٹر کریم نگر شیام پرساد لال نے متعلقہ عہدیداران کو ہدایت دی۔ اس پروگرام میں عوامی مسائل کے متعلقہ جملہ84 درخواستیں موصول کی گئی ۔ موصولہ درخواستوں میں 37 درخواستیں محکمہ ریوینیو ، 7 محکمہ پنچایت ،4 درخواستیں کتہ پلی منڈل پرجا پریشد ، 12 میونسپل اور 24 دیگر محکمہ جات کے متعلقہ پائی گئی۔ایڈیشنل کلکٹر نے موصولہ درخواستوں کو متعلقہ شعبہ کو روانگی کرتے ہوئے درخواستوں کو زیر التوا نہ رکھنے فوری حل کے لئے اقدامات کی عہدیداران کو ہدایت دی۔