آسڑیلیا۔ انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس 2022میں کنبیراا واپس ہونے کے اہل ہوں گے

,

   

علاج کے سامان کے منتظمین کی جانب سے تسلیم شدہ ٹیکہ لگانے والے اسٹوڈنٹس کو آمدپر قرنطین کی ضرورت نہیں ہوگی
کنبیرا۔آسڑیلیائی درالحکومت خطہ(اے سی ٹی) کے چیف منسٹر انڈریو بار نے جمعہ کے روز اعلان کیاکہ کویڈ19کے خلاف مکمل طور پر ٹیکہ لگانے والے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس 2022کے نصابی سال کی شروعات پر کنبیرا واپس لوٹنے کے اہل ہوں گے۔

مذکورہ پلان کے تحت علاج کے سامان کے منتظمین کی جانب سے تسلیم شدہ ٹیکہ لگانے والے اسٹوڈنٹس کو اے سی ٹی آمدپر قرنطین کی ضرورت نہیں ہوگی زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق مگر وہ وفاقی جانچ کے تقاضوں کے تابع ہوں گے۔

بار نے ایک بیان میں کہاکہ ”اعلی تعلیم کے اداروں نے کنبیرا کے لئے ایک قابل ستائش سماجی او رمعاشی تعاون کیاہے۔ مذکورہ عالمی اسٹوڈنٹس کی واپسی ہمارے شہر کے لئے نہایت خیر مقدمی خبر ہو گی“۔

عالمی تعلیمی صنعت جس کا تخمینہ اے ڈالر ایک بلین سالانہ اے سی ٹی کی معیشت کے لئے وباء سے قبل تھا‘ جو آسڑیلیا کے سخت سرحدی تحدیدات کی وجہہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

آسڑیلیا میں یونیورسٹیوں کے اہم ڈھانچے کے مطابق سال2020میں 1.8ملین اسڑیلیائی ڈالرس کا نقصان ہوا ہے اور 17,300ملازمتیں گھٹی ہیں۔کنبیرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پیڈی نیکسن نے کہاکہ عالمی اسٹوڈنٹس کی واپسی اس شہر کے لئے بڑی مفید ہوگی