آسڑیلیا میں ہندوستان کے سب سے بڑے سرمایہ کار اڈانی ہیں‘ کاروبار پر کوئی اثر نہیں۔ ایلچی

,

   

آسڑیلیا میں اڈانی گروپ کے ایک پورٹ ٹرمنل‘ کوئلہ کی کانیں اور سولار انرجی پراجکٹ چلاتا ہے۔
نئی دہلی۔ آسڑیلیائی ہائی کمشنر بیری او فیرل نے کہاکہ اڈانی گروپ کے کامیاب کاروبار ہیں اور ہندوستان سے آسڑیلیامیں سب سے بڑے سرمایہ کاربننا برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

یہاں پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے او فیرل نے کہاکہ اڈانی گروپ پر ہندنبرگ کی رپورٹ کا اثر ہندوستانی ریگولیٹرس کا ایک معاملہ ہے اور ایسا کوئی اطلاعات اس گروپ کے متعلق نہیں ہیں کہ اس نے آسڑیلیاء میں اپریشنس بند کردئے ہیں۔

اڈانی گروپ پر کئے گئے سوالات کے جواب میں ایلچی نے کہاکہ ”آسڑیلیا میں مسٹر اڈانی کی سرمایہ کاری مکمل طور پر کارگرد ہے‘ چاہئے وہ توانائی کی صفائی ہو یا کوئلہ پورے طرح وسائل فراہم کررہے ہیں۔ ایسا کوئی رپورٹ میں نے نہیں دیکھی ہے کہ آسڑیلیا میں اپریشنس بند کردئے گئے ہیں۔

لہذا وہ اب بھی آسڑیلیا میں ہندوستان سے ایک اہم سرمایہ کار ہیں“۔آسڑیلیا میں اڈانی گروپ کے ایک پورٹ ٹرمنل‘ کوئلہ کی کانیں اور سولار انرجی پراجکٹ چلاتا ہے۔آسڑیلیائی ایلچی نے کہاکہ اڈانی گروپ آسڑیلیامیں ہندوستان کا سب سے بڑا سرمایہ کار ہے۔

او فیرل نے کہاکہ ”ان کے اسڑیلیاء میں کامیاب کاروبار ہیں۔آسڑیلیا اورہندوستان جیسے ممالک میں جہاں آپ کے پاس اکنامک کواپریشن اور ٹریڈ اگریمنٹ (ای سی ٹی اے)‘ فری ٹریڈ ڈیل یا جامع اقتصادی تعاون کا معاہدہ ہے‘ لوگ اس بنیاد پر سرمایہ کاری یا کمپنیوں کو خریدنے کے فیصلے کرتے ہیں جو انہیں لگتا ہے کہ ان کے مفاد میں ہے۔وقت یہ معاملات حکومت کے لئے نہیں ہیں“۔

اوفیر نے اس سوال کو نظر انداز کردیا جس میں پوچھا گیاتھا کہ اسڑیلیائی وزیر اعظم انتھونی البانسی جو چہارشنبہ کے روز ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں وہ اڈانی سے ملاقات کریں گے۔