آصف آباد کے وانکڑی منڈل میں سڑک حادثہ ،موٹر سیکل سوار کی برسر موقع موت

   

آصف آباد ۔ 22 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے منڈل وانکڑی میں جمعہ کی شب تقریبا 9 بجے سڑک حادثہ پیش آیا جس میں موضع سواتی سے تعلق رکھنے والے سنڈے اوماجی کی برسر موقع موت واقع ہوگئی ۔ سرکل انسپکٹر کے بموجب اوماجی اپنے اہل و عیال کے ساتھ موٹر سیکل پر وانکڑی میں شیواراتری جاترا کے بعد اپنے مکان واپس ہورہے تھے کہ بس اسٹانڈ کے قریب اچانک اپنا توازن کھو بیٹھے اور جیسے ہی وہ سڑک پر گرے اسی اثنا میں سامنے سے آتی ہوئی ایک لاری کے پچھلے ٹائیر کے زد میں آگئے اور ان کا سر لاری کے ٹائر کے نیچے آکر پوری طرح پھٹ گیا جس کی وجہ ان کی برسر موقع ہی موت واقع ہوگئی ۔ اس سلسلے میں سرکل انسپکٹر رانا پرتاپ نے کیس درج کیا مہلوک کے وارثین میں ایک بیوی اور تین بچے ہیں ۔۔