آصف علی زرداری کو عبوری ضمانت

   

اسلام آباد۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت سے ملک کے سابق صدر آصف علی زرداری کو ایک مبینہ غیرقانونی کنٹراکٹ معاملہ میں عبوری ضمانت منظوری کی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ڈیویژنل بینچ جو جسٹس ام فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ہے، نے زرداری کو 13 جون تک 2 لاکھ روپئے کے شخصی مچلکہ پر عبوری ضمانت منظور کی ہے۔ زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے بتایا کہ قومی احتسابی بیورو نے زرداری کو 23 مئی کو عدالت میں حاضری کا حکم دیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سندھ کی ایک خانگی کمپنی کو غیرقانونی کنٹراکٹس حوالے کئے تھے۔