آلہ اباد ہائی کورٹ نے سوامی چنمیاں نند کو عبوری پیشگی ضمانت دے دی

,

   

چنمیاں نند پر الزام تھا کہ اس نے کالج کی طالبہ کو اپنے آشرم میں یرغمال بناکر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔
پریاگ راج۔عصمت ریزی کے ایک معاملے میں بی جے پی لیڈر او رسابق مرکزی وزیرچنمیاں نند کو اگلی سنوائیتک عبوری پیشگی ضمانت آلہ اباد ہائی کورٹ نے دی ہے۔

چنمیاں نند پر الزام تھا کہ اس نے کالج کی طالبہ کو اپنے آشرم میں یرغمال بناکر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔اس کیس میں سنوائی کے لئے عدالت نے اگلی تاریخ6فبروری 2023دی ہے جس میں چنمیاں نند پر ایک کالج اسٹوڈنٹ کی مبینہ عصمت ریزی کا الزام ہے۔

متاثرہ او راترپردیش حکومت کو عدالت نے اندرون چار ہفتے اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ چنمیاں نند کے وکیل کی جانب سے سنوائی کے بعد جسٹس سومیت گوپال نے یہ احکامات سنائے ہیں۔درخواست گذار نے استدعا کی کہ وہ 75سالہ شخص ہے اور اس کاکوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔

اس کے علاوہ وہ بہت طبی اور تعلیمی ادارے چلاتا رہے ہیں اور اعلی سیاسی روحانی قدر کے حامل شخص ہیں۔ اس درخواست سے قبل بھی عدالت نے رٹ کی کاروائی میں درخواست گذار کی گرفتاری پر روک لگادی تھی۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ایم سی چترویدی اور ایڈیشنل گورنمنٹ ایڈوکیٹ اے کہ سانڈ نے ریاستی حکومت کی طرف سے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔چنمیاں نند پر الزام تھا کہ اس نے 2011میں کالج کی طالبہ کو اپنے آشرم میں یرغمال بناکر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔

متاثرہ او راس کے گھر والوں نے شاہجہاں پور کے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں ائی پی سی کی دفعات 307‘313‘342‘323‘376اور 506کے تحت ایک ایف ائی آردرج کرائی تھی۔ بعدازاں چارج شیٹ میں ائی پی سی کے دفعات376عصمت اور 506مجرمانہ دھمکی کے دفعات بھی شامل کئے گئے تھے۔

ریاستی حکومت نے 9مارچ2018کے روز چنمیاں نند کے خلاف بدتمیزی کا درج مقدمہ واپس لینے کے احکامات جاری کئے تھے۔

اس ضمن میں شاہجہاں پور کی عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی مگر اس کو عدالت نے مسترد کردیاتھا۔