آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کرناٹک اسٹیٹ یونٹ تحلیل

   

نئی دہلی: آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر ڈاکٹر مشتاق احمد نے تکنیکی بنیاد پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس صوبہ کرناٹک یونٹ کو تحلیل کرتے ہوئے فوری طور سے حکیم ریاض احمد کرناٹکی اور حکیم محمد جنید خاں کو حسب ترتیب کنوینر اور کو۔کنوینر مقرر کیا ہے اور آئندہ ایک ماہ میں دوبارہ تشکیل نو کا عمل پورا کیے جانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے ۔ ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ تنظیم کو مزید فعال بنانے کے مقصد سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔