آم کی 10 اقسام جغرافیائی شناخت کی حامل

   

نئی دہلی : ملک میں آم کی تو سیکڑوں اقسام ہیں ، لیکن ذائقہ دار ، بہترین خوشبو اور حیرت انگیز خصوصیات کی وجہ سے 10 اقسام خصوصی جغرافیائی شناخت (جی آئی) حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں ۔آم کی 10 اقسام کو جغرافیائی شناخت حاصل ہوئی ان میں لکشمن بھوگ ، کھرساپتی (ہمسگر) ، فاضلی ، دسہری ، اپیمیڈی ، گرکیسر ، مراٹھواڑہ کیسر ، بیگنپلی، الفانسو(مالدہ) اور جردالو شامل ہیں ۔ مغربی بنگال سب سے زیادہ جغرافیائی شناخت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے ۔ اس کے بعد لکشمن بھوگ ، ہمسنگر اور فاضلی کو جغرافیائی شناخت ملی ہے ۔