آندھراپردیش اسمبلی سے تلگو دیشم کے 11 ارکان معطل

   

حیدرآباد۔16۔ مارچ (سیاست نیوز) آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی سے آج تلگو دیشم کے 11 ارکان کو ایک دن کیلئے ایوان سے معطل کیا گیا۔ بجٹ اجلاس کا آج ساتواں دن تھا اور اجلاس کے آغاز پر مغربی گوداوری ضلع کے جنگا ریڈی گوڑم میں پیش آئے واقعہ پر تلگو دیشم ارکان نے احتجاج کیا۔ اسپیکر کے پوڈیم کو گھیرلیا گیا اور نعرہ بازی کی گئی۔ اسپیکر ٹی سیتا رام نے احتجاجی ارکان سے نشستوں پر واپس جانے کی بار بار درخواست کی لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا جس کے بعد 11 ارکان کو ایک دن کیلئے معطل کردیا گیا ۔ وقفہ سوالات کے آغاز میں تلگو دیشم ارکان رکاوٹ پیدا کر رہے تھے۔ مخالف حکومت نعرہ بازی کے علاوہ مغربی گوداوری ضلع کے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ر
اسپیکر نے تلگو دیشم ارکان کے رویہ پر برہمی کا اظہار کیا اور 15 منٹ کیلئے ایوان کی کارروائی ملتوی کی ۔ر