آندھراپردیش میں کورونا کے 495 نئے کیس

   

حیدرآباد۔18 ۔ فروری (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 495 کیسس منظر عام پر آئے اور ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 22383 کورونا ٹسٹ کئے گئے ۔ 1543 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں ۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 8421 درج کی گئی۔ مشرقی گوداوری میں 106 کیسس درج کئے گئے جبکہ چتور 31 ، گنٹور 40 ، کرشنا 77 ، پرکاشم 34 ، وشاکھاپٹنم 55 اور مغربی گوداوری میں 99 کیسس منظر عام پر آئے۔