حیدرآباد۔11۔ مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کابینہ میں تبدیلی کا اشارہ دیا ہے۔ اسمبلی میں پیش کئے جانے والے بجٹ کی منظوری کیلئے منعقدہ کابینی اجلاس میں جگن موہن ریڈی نے کہا کہ کئی وزراء کیلئے یہ آخری کابینی اجلاس ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے کابینی اجلاس کے دوران واضح طور پر کہا کہ وہ بعض وزراء کی خدمات پارٹی کیلئے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض وزراء کو پارٹی کے ضلعی صدور کے عہدوں پر فائز کیا جائے گا ۔ پارٹی کی دوبارہ کامیابی پر وہ کابینہ میں شامل کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں تمام طبقات اور علاقوں کو یکساں طور پر نمائندگی دی جائے گی۔ چیف منسٹر کے اس بیان کے بعد کابینہ میں شمولیت کے لئے ارکان اسمبلی کی سرگرمیاں تیز ہوچکی ہیں۔ر