امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1,593 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اس طرح اب تک ریاست میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8,51,298 تک جا پہونچی ہے ۔ ریاست میں آج تک جملہ 90 لاکھ سے زائد کورونا معائنے کئے جاچکے ہیں۔ ریاست میں کورونا سے متاثر ہونے کی شرح 9.44 فیصد پائی گئی ہے۔ حکومت کے تازہ بلیٹن کے بموجب جملہ 2,178 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیںاور دس افراد کی موت بھی واقع ہوئی ہے ۔ریاست میں کورونا کے اب 20,262 ایکٹیو کیس ہیں اور 8,24,189 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 6,847 اموات ہوئی ہیں۔