آندھرا پردیش اور تلنگانہ جل تنازعہ: چیف جسٹس این وی رمنا نے خود کو سماعت سے الگ کر لیا

,

   

چیف جسٹس این وی رمنا نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ جل تنازعہ کے مقدمات کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا ، آندھرا پردیش نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ریاست ثالثی نہیں چاہتی ریاست نے کہا کہ اس معاملے پر فیصلہ دیا جانا چاہیے اس پر چیف جسٹس نے کہا اگر آپ کوئی ثالثی نہیں چاہتے تو میں بھی اس معاملے کو نہیں سننا چاہتا ، سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہوکر چیف جسٹس سے معاملہ سننے کی درخواست کی اور کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے آپ اس کیس کو سنیں گے اور آپ کو یہ کیس سننا چاہیے اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں کیوں سنوں معاملہ کسی اور بنچ کے سامنے جانے دو دو دن پہلے چیف جسٹس نے کہا تھا کہ اگر اس معاملے پر قانونی بحث ہوتی ہے تو وہ اس کیس کو نہیں سنیں گے کیونکہ وہ دونوں ریاستوں سے ہے رمنا نے کہا تھا کہ اگر دونوں ریاستیں ثالثی اور باہمی بات چیت کے ذریعے تنازعہ حل کرنا چاہتی ہیں تو وہ اس معاملے کو دیکھیں گے۔