آندھرا پردیش میں اندرون ہفتہ ایک خاندان کے چار افراد فوت

   

خاندان کی تقریب میں شرکت سے کووڈ 19 کا شکار ، احتیاط برتنے کی اپیل
وجئے واڑہ :۔ سلطان موسوی ، وائس پریسیڈنٹ ، ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا کے انتقال کے دوسرے دن ان کے فرزند جاوید ، عمر 25 سال کا انتقال بھی کووڈ 19 کی وجہ سے اتوار کی صبح پیچیدگیوں سے ہوگیا ۔ موسوی خاندان کے چار افراد اندرون ہفتہ انتقال کر گئے ۔ موسوی کی والدہ اور اہلیہ ایک ہفتہ قبل فوت ہوگئے ۔ سلطان موسوی ہفتہ کو اور ان کے فرزند اتوار کو فوت ہوئے ۔ فیملی کی کسی تقریب میں شرکت کے بعد ان کے افراد خاندان کووڈ 19 وباء کی زد میں آگئے تھے ۔ ان اموات سے شہر میں ایک الارم کی کیفیت پیدا ہوئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر اور شعبہ صحت کے حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خاطر خواہ احتیاط برتیں ۔ وی ایم سی اور شعبہ صحت نے فیصلہ کیا ہے کہ شاپنگ مالس اور بازاروں میں اور رعیتو بازاروں میں خصوصی توجہ کے ساتھ سماجی فاصلہ کی عمل آوری کرائی جائے ۔ ڈاکٹرس نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ اعلیٰ جوکھم والے گروپس کے انعقاد سے گریز کریں ۔ کووڈ 19 کے خلاف لڑنے کے لیے ویکسین آنے تک بازاروں میں اس وائرس سے احتیاط برتی جانی چاہئے ۔ مذکورہ الصدر اموات سے صورتحال کا اندازہ ہوتا ہے کہ ماحول کتنا خطرناک ہے ۔۔