آندھرا پردیش میں ایس ایس سی امتحانات کے التواء کا امکان

   

حیدرآباد/13 مارچ، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں ایس ایس سی امتحانات کو ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کئے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ تعلیم سے ابتداء میں جاری شیڈول کے مطابق 2 مئی سے امتحانات کا آغاز تھا لیکن جے ای ای مینس امتحانات کے باعث انٹر امتحانات کی تاریخ کو تبدیل کیا جاچکا ہے۔ انٹر امتحانات 22 اپریل سے 12 مئی تک ہونگے۔ محکمہ تعلیم نے 2 تا 13مئی ایس ایس سی امتحانات کا فیصلہ کیا تھا تاہم انٹر کی طرح ایس ایس سی امتحانات کو آگے بڑھانے پر حکومت غور کررہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ محکمہ تعلیم نے اس سلسلہ میں عہدیداروں سے رپورٹ طلب کی ہے۔ ر