آندھرا پردیش : نوجوان لڑکی کا قتل ‘ عاشق گرفتار

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش کے ویزاگ میں ایک 17 سالہ لڑکی مردہ پائی گئی جس کا گلا کاٹا ہوا تھا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ فرد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ متوفی لڑکی کے بھائی کا کہنا ہے کہ لڑکی اور مشتبہ شخص کے مابین معاشقہ تھا ۔ بھائی نے مزید بتایا کہ جب وہ اپنی بہن کی تلاش میں سرگرم تھا تو مشتبہ نوجوان خون آلود کپڑوں کے ساتھ بھاگتا ہوا دکھائی دیا تھا ۔ پولیس نے اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے اور ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔