حیدرآباد۔یکم نومبر، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش حکومت کو ہائی کورٹ میں بڑا جھٹکہ لگا جب کسانوں کی پدیاترا کو روکنے حکومت کی درخواست کو عدالت نے مسترد کردیا۔ کسان دارالحکومت امراوتی کے حق میں ریاست گیر سطح پر پدیاترا کررہے ہیں۔ پدیاترا کو روکنے حکومت سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے کہا کہ شناختی کارڈ رکھنے والے کسانوں کو پدیاترا میں حصہ لینا چاہیئے۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ پدیاترا میں شریک کسانوں کو شناختی کارڈ جاری کئے جائیں۔ عدالت نے کہا کہ کسانوں سے اظہار یگانگت کرنے والوں کو بھی اجازت دی جائے۔ ہائی کورٹ نے کسانوں پر واضح کیا کہ عدالت سے سابق میں جاری احکام کی پابندی کریں۔ر