آنگن واڑی مراکز مدہول میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

   

مدہول ۔2 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدہول پروجیکٹ کے آنگن واڑی مراکز میں بے ضابطگیوں کے تعلق سے فوری طور پر مکمل تحقیقات اور کارروائی کی جائے ۔ پرنس فنکشن ہال مدہول میں CITU منڈل سطح کی میٹنگ میں آنگن واڑی مراکز میں ہو رہی بدعنوانی اور بے قاعدگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے CITU ضلع صدر پی گنگامنی نے الزام لگایا کہ مدہول پروجیکٹ کے تحت آنگن واڑی مراکز میں سنگین بدعنوانی ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ سی ڈی پی او کچھ دلالوں کی تقرری کر رہا ہے اور آنگن واڑی اساتذہ پر مالی بوجھ ڈال رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسی بے ضابطگیوں میں ملوث سی ڈی پی او کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کی جائے ۔ انھوں نے کہا کہ ان کے پاس اس حوالے سے آڈیو اور ویڈیو ثبوت موجود ہیں ۔ سی آئی ٹی یو کے ضلع جنرل سکریٹری بومینا سریش نے کہا کہ بچوں کو ناقص اشیاء اور چھوٹے انڈے فراہم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن اساتذہ سے اس بارے میں پوچھ گچھ کی گئی انہیں حکام کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔اس پروگرام میں CITU منڈل کنوینر وجیا، لیڈران سریتا، آنگن واڑی یونین ضلع کی نائب صدر رضیہ اور دیگر نے شرکت کی۔