آٹو موبائیل اور مندر کی ہنڈی کا سرقہ کرنے والا سارق گرفتار

   

حیدرآباد : میرپیٹ پولیس نے ایک آٹو موبائیل اور مندر کی ہنڈی کا سرقہ کرنے والے عادی سارق کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 23 سالہکنزاوت نندو ساکن لنن نگر میر پیٹ کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 5 موٹر سیکل اور ایک مندر کی ہنڈی کو ضبط کرلیا جو کُل مالیتی 3 لاکھ 50ہزار کی اشیاء بتائی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق نندو اپنے نابالغ ساتھی کے ساتھ کالونیوں میں گھومتا اور پھر مکان کی نشاندہی کرنے کے بعد سرقہ کرتے تھے ۔ میر پیٹ ، سرور نگر ، کندکور کے علاوہ کنچن باغ اور کڑتال کے علاقہ میں بھی اس نے وارداتیں انجام دی تھیں ۔