آٹھویں جماعت کی طالبہ کی 21 سالہ نوجوان سے شادی کی کوشش ناکام

   

بھونگیر میں واقعہ ، پولیس نے بروقت پہونچ کر مداخلت کی ، لڑکی اور لڑکے کے والدین کی کونسلنگ

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) ایک آٹھویں جماعت کی طالبہ کی شادی کو آج رچہ کنڈہ پولیس نے رکوادیا اور لڑکی کے والدین کو کونسلنگ کرتے ہوئے لڑکی کو کمسن عمر کی شادی سے آزاد کروایا ۔ شی ٹیم رچہ کنڈہ پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی انجام دی ۔ شی ٹیم بھونگیر ڈیویژن نے بھونگیر رورل پولیس کے علاقہ چندوپٹلہ ولیج میں کارروائی انجام دی ۔ جہاں ایک آٹھویں جماعت کی طالبہ کی شادی 21 سالہ لڑکے سے کی گئی تھی اور 10 اپریل کو شادی مقرر کی گئی تھی ۔ تقریب چوٹ اپل علاقہ میں رکھی گئی تھی ۔ بھونگیر شی ٹیم نے اطلاع کے بعد آئی سی پی ایس ٹیم کے ہمراہ علاقہ کا دورہ کیا اور لڑکی و لڑکے کے والدین کی کونسلنگ کی اور شادی کو آپسی رضامندی سے رکوادیا ۔ رچہ کنڈہ پولیس نے تاحال شی ٹیم کی مدد سے 73 چائلڈ میاریجس کو رکوادیا ۔ کمشنر پولیس نے رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے شی ٹیم کی کارکردگی پر شی ٹیم کی ستائش کی اور کہا کہ شہری چائلڈ میاریجس کی اطلاع ڈائل 100 یا پھر رچہ کنڈہ کے واٹس اپ نمبر پر دیں ۔ 9490617111 جو 24 گھنٹے کارکرد رہے گا ۔