ائر مارشل آشوتوش ڈکشت ہندوستانی فضائیہ کے نئے سربراہ ہونگے

   

نئی دہلی 6 اکٹوبر ( ایجنسیز ) ائر مارشل آشوتوش ڈکشت کو ہندوستانی فضائیہ کا سربراہ ( چیف آف ائر اسٹاف ) مقرر کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ آشوتوش ڈکشت کو 3500 گھنٹے پرواز کا تجربہ ہے اور وہ ایک لڑاکا پائلٹ ہیں۔ حکومت نے آج ائر مارشل آشوتوش ڈکشت کے تقرر کا اعلان کیا جو فی الحال نائب چیف آف ائر اسٹاف کی حیثیت سے برسر خدمت تھے ۔ وہ ہندوستانی فضائیہ کے 29 ویں سربراہ ہونگے اور ائر چیف مارشل کا رتبہ رہے گا ۔ ائر مارشل ڈکشت موجودہ ائر چیف مارشل امر پریت سنگھ سے یہ ذمہ داری حاصل کریں گے جو 31 اکٹوبر کو سبکدوش ہونے والے ہیں۔ ائر مارشل ڈکشت 9 ڈسمبر 1966 کو پیدا ہوئے تھے اور 6 ڈسمبر 1986 میں وہ انڈین ائر فورس میں شامل ہوئے تھے ۔ اس وقت سے وہ کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں میراج 2000 ‘ ایم آئی جی کے مختلف ماڈلس ‘ جاگوار ‘ کرن ‘ آئی ایل ۔ 78 ‘ ہاک اور ٹیجس طیارے اڑانے کا تجربہ حاصل ہے ۔ وہ تجرباتی ٹسٹ پائلٹ بھی ہیں اور فلائنگ اسٹرکٹر کیلئے بھی اہل کہے جاتے ہیں۔