ائی ائی ٹی مدراس اسٹوڈنٹ کی ہاسٹل روم سے نعش ملی

,

   

ائی ائی ٹی مدراس انتظامیہ سے جب رابطہ کیاگیاتو انہوں نے ائی اے این ایس کوبتایاکہ سبرانشو سرکار کے والدین کو مطلع کردیاگیاہے وہ نعش حاصل کرنے کے لئے کالج کیمپس کی طرف آرہے ہیں۔


چینائی۔ پولیس کے مطابق انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی(ائی ائی ٹی) مدراس میں اروناٹوٹیکل انجینئرنگ کے چوتھے سال کے طالب علم کی نعش اس کے ہاسٹل روم سے ملی ہے۔

مذکورہ طالب علم کی شناخت اڈیشہ کے رہنے والے سبرانشو سرکار کے طور پرہوئی ہے جس کے متعلق اس کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ تناؤ کا شکار تھا۔

کوتو ر پورم پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ جمعرات کی صبح سے مذکورہ طالب علم اپنے روم سے باہر نہیں آیاتھا جب جمعرات کی رات کو اس کے دوستوں نے کمرے پر دروازہ کھٹکھٹایا تو کو ئی ردعمل اندر سے نہیں ملا۔

جب درواز ہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو ان کی نعش اندر پائی گئی تھی۔ کوتور پورم پولیس کوطلب کیاگیا انہوں نے نعش حاصل کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے رویاپیتھ سرکاری اسپتال کو نعش روانہ کردی تھی۔پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ائی ائی ٹی مدراس انتظامیہ سے جب رابطہ کیاگیاتو انہوں نے ائی اے این ایس کوبتایاکہ سبرانشو سرکار کے والدین کو مطلع کردیاگیاہے وہ نعش حاصل کرنے کے لئے کالج کیمپس کی طرف آرہے ہیں۔

ائی ائی ٹی مدراس میں ایک چوتھے سال کے طالب علم نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ مذکورہ ادارے نے تعلیم کے میدان میں اپنا ایک اعلی معیار قائم کیاہوا ہے اور اس کی وجہہ سے کچھ طلبہ تناؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔