ائی ایم ایف کو عمران خان کا مکتوب ملک سے دشمنی کے مترادف ہے۔ نواز شریف

,

   

نوازشریف نے 16ویں قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر ایوان پارلیمنٹ میں آمد کے موقع پر یہ تبصرہ کیاہے۔
اسلام آباد۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کے ائی ایم ایف کو لکھے گئے مکتوب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان کا یہ عمل ملک کے خلاف دشمنی کے مترادف ہے۔نوازشریف نے 16ویں قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر ایوان پارلیمنٹ میں آمد کے موقع پر یہ تبصرہ کیاہے۔

مذکور ہ پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل۔ن) سربراہ نے کہاکہ اس طرح کے حربے خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) پارٹی کے ہیں۔تین وقت کے 74سالہ سابق وزیراعظم نے کہاکہ ”کوئی بھی سیاسی جماعت اس طرح کے مکتوبات تحریر نہیں کرتی“ ہے اور استفسار کیاکہ کیا یہ دشمنی کی کاروائی نہیں ہے”آپ خود نتیجہ نکال سکتے ہیں“۔

ایک دن قبل کارگذاروزیراعظم انور الحق کاکر نے بھی پی ٹی ائی سربراہ کے انٹرنیشنل مانٹری فنڈ کو لکھے گئے مکتوب پر ناراضگی ک ااظہار کیا اور اس کو ”انتہائی غیر ذمہ دارانہ“ اقدام قراردیاہے۔

ایک خانگی ٹی وی چینل پر پیش ہوتے ہوئے کاکر نے کہاتھا کہ خان ایسے وقت میں یہ بھیجا ہے جب کارگذار حکومت معاشی بحالی کے لئے نمایاں طور پر کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ انتخابی تنازعات کے حل کے لئے مناسب فورم موجود ہیں اور پی ٹی ائی کا ائی ایم ایف کو مکتوب تحریر کرنے بلا جوازاور انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے۔

تاہم انہوں نے نوٹ کیاکہ اس خط کا ٹھوس الفاظ میں کوئی اثر نہیں ہوگا‘ لیکن اس کی پی ٹی ائی کو سیاسی قیمت چکانی ہوگی۔

پی ٹی ائی کے بانی خان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ائی ایم ایف کو مکتوب روانہ کیاہے جس میں عالمی قرض دہندوں پر زوردیاگیاہے کہ وہ معاشی پریشانیوں کے شکار ملک کے لئے مزیدقرضہ جات کی اجرائی سے قبل کم ازکم 30فیصد قومی او رصوبائی اسمبلی کی نشستوں کی ”اڈیٹ“ کرائیں تاکہ انتخابات کے دوران ڈھٹائی اور دھاندلیوں اور دھوکہ دہی کا پتہ لگایاجاسکے۔

نو تشکیل شدہ اسمبلی کے لئے وزیراعظم کا انتخاب اتوار کے روز متوقع ہے