ائی ایم اے پونزی اسکیم۔ تین ائی پی ایس افیسروں سے سی بی ائی کی پوچھ تاچھ

,

   

بنگلورو۔تین ائی پی ایس افیسروں الوک کمار‘ ہیمنت نامبلکر اور اجئے ہیروی سے سنٹر ل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی ائی) نے ائی مانیٹری اڈوائزری(ائی ایم اے) پونزی اسکیم کے ضمن میں پوچھ تاچھ کی ہے۔

اس سے قبل تحقیقاتی ایجنسی نے ائی اے ایس افیسر راج کمار کھتری سے بھی اس کیس کے ضمن میں پوچھ تاچھ کی تھی۔

مذکورہ سی بی ائی دراصل ائی ایم اے پر 40,000سرمایہ کاروں کے ساتھ دھوکہ دھڑی کے معاملہ کی جانچ کررہی ہے جس نے اسلامی سرمایہ کار ی کے ذریعہ بڑے فائدے کے ساتھ رقم واپس کرنا کا بھی بھروسہ دلایاتھا۔

ائی ایم اے کے بانی محمد منصور خان ملک سے فرار ہوگیاتھا مگر بعد میں وہ اسی سال جولائی میں دوبئی سے واپسی کید وران ائیر پورٹ پر گرفتار کرلیاگیا۔

ایس ائی ٹی نے بعدازاں تحقیقات کی ذمہ داری سی بی ائی کو سونپ دی تھی۔

سی بی ائی نے کئی کروڑ کی پونزی اسکیم میں منصور خان کے بشمول 19دیگر لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی ہے۔

سی بی ائی نے منصور خان‘ کمپنی کے سات ڈائرکٹرس‘ پانچ اراکین کے اڈیٹر اور کمپنی سے متعلق پانچ ائی ایم اے گروپ کے خلاف دھوکہ دھڑی‘ مجرمانہ سازش اور بھروسہ توڑنے کے علاوہ اس سے متعلق ائی پی سی کے مختلف دفعات کے تحت ستمبر7کے روز چارج شیٹ داخل کی ہے۔

مذکورہ معاملہ اس وقت سرخیوں میں آیا جب اسی سال جون میں اصل ملزم منصورخان ایک اڈیو پیغام چھوڑ کر ملک سے فرارہوگیاتھا جس میں اس نے خودکشی کی دھمکی دے کر کچھ سیاسی قائدین اور غنڈوں پر مبینہ ”ہراسانی“ کا الزام لگایاتھا