ائی ایم ڈی کی پیش قیاسی مغربی اور وسطی ہندوستان میں بارش اور ژالہ باری

,

   

محکمہ موسمیات نے ہفتہ سے چہارشنبہ تک علاقے میں دو متواتر اضافی ٹراپیکل موسمی نظاموں کی وجہہ سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش قیاسی کی ہے۔


نئی دہلی۔ہولی کے تہوار کے دوران راجستھان اور مغربی اوروسطی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں گھن گرج اور ژالہ باری کی اگلے کچھ دنوں میں توقع کی جارہی ہے۔

رنگوں کا تہوار ملک بھر میں 7سے 8مارچ کے دوران مانایاجائے گا۔محکمہ موسمیات نے ہفتہ سے چہارشنبہ تک علاقے میں دو متواتر اضافی ٹراپیکل موسمی نظاموں کی وجہہ سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش قیاسی کی ہے۔

انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ(ائی ایم ڈی) کے بموجب مذکورہ مغربی ہمالیائی علاقے وقفہ وقفہ سے بارش اور برفباری کابھی امکان ہے۔

انہوں نے بتایاکہ راجستھان‘ مدھیہ پردیش‘ چھتیس گڑھ‘ مہارشٹرا اور گجرات میں ہلکی اور درمیانی درجہ سے گھن گرج کے ساتھ بارش4سے 8مارچ کے دوران ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے سبب شمالی گجرات کے نچلی سطح پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہلکی سے زوردار بارش او رگھن گرج جنوبی ہریانہ میں ہفتہ کے روز اور مغربی راجستھان میں اتوار روز پیش آنے کا امکان ہے۔

ایسٹ راجستھان‘ ویسٹ مدھیہ پردیش‘ گجرات‘مراہٹواڑہ او رسنٹرل مہارشٹرا میں 8مارچ تک ایسی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اگلے دودنوں کے دوران شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں 20-30کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ سطحی ہوائیں چلنے کا قوی امکان ہے۔