ائی ٹی منسٹر آر یس پرساد کا ٹوئٹر بلاک کرنے کی وجہہ اے آر رحمن ہیں

,

   

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر الکٹرانک اور انفارمیشن ٹکنالوجی روی شنکر پرساد نے جمعہ کے روز کہاکہ ان کے ٹوئٹر اکاونٹ کو تقریبا ایک گھنٹہ کے لئے مبینہ کاپی رائٹس مسلئے پر بند کردیاگیاتھا۔

ایک ایسے وقت میں یہ معاملہ سامنے آیاہے جب نئے ائی ٹی قوانین کی تعمیل پر مرکزی حکومت اور مذکورہ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم کے مابین تنازعہ چل رہا ہے۔
پرساد نے کہاکہ مذکورہ کمپنی نے یو ایس ڈیجیٹل ملنیم کاپی رائٹ ایکٹ(ڈی ایم سی اے) کے خطوط پر انہیں اکاونٹ تک رسائی کرنے نہیں دیاہے۔

کچھ دیر بعد ان کے اکاونٹ کو بحال بھی کردیاگیاتھا۔ اس کے بعد نہ صرف پرساد مائیکرو بلاگین پلیٹ فارم پر اس کی کاروائی کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ انہوں نے ٹوئٹر کی کاروائی کو انفارمیشن ٹکنالوجی کی رول 4برائے(8) کی خلاف ورزی قراردیا اور کہاکہ کسی نوٹس کے بغیر اکاونٹ استعمال کرنے سے روکا گیاہے۔

اکاونٹ دوبارہ بحال ہونے کے بعد اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں پرساد نے لکھا کہ ”ٹوئٹرکی کاروائی اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے جس کا وہ دعوی کرتے ہیں اس اظہار خیال کی آزادی پر عمل پیرا نہیں ہے اور ان کی دلچسپی صرف اپنے ذاتی ایجنڈہ چلانے میں ہیں‘ اس خطرے کے ساتھ کہ اگر کوئی ان کی مرضی کے مطابق نہیں تو اس کو پلیٹ فارم سے نکال دیاجاتا ہے“۔

مگر وجہہ وہ نہیں تھی جس کا پرساد دعوی کررہے ہیں۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ اسکر جیتنے والے موسیقی کار اے آر رحمن کے معروف گیت ’ماں تجھے سلام“ ہی تھا جس کی وجہہ سے پرساد مشکل میں پڑگئے‘لومین ڈاٹا بیس نے اس بات کاانکشاف کیاہے۔

یہ گانا سونی میوزیک انٹرٹینمنٹ کا کاپی رائٹ ہے۔ انڈیا ٹوڈے نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں کہا ہے کہ سونی میوزیک انٹرٹینمنٹ کے لئے انٹرنیشنل فیڈریشن آف دی فونوگراف انڈسٹری(ائی ایف پی ائی) نے پرساد کی جانب سے مذکورہ گیت کے استعمال کرنے کے بعد 24مئی2021کو ایک شکایت درج کرائی تھی۔

لیومن ڈاٹا بیس نے کہاکہ پاکستان پر 1971میں ہندوستان کی جیت کے متعلق ویڈیو کے استعمال کرتے ہوئے پرساد نے ’ماں تجھے سلام‘ کا استعمال کیاہے۔