اترپردیش۔ صیفائی میں ملائم سنگھ کے آخری رسومات کی تیاریاں

,

   

ایس پی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے کہاکہ ”منگل کی صبح آخری درش کے لئے پنڈال میں یادو کورکھا جائے گا۔ اس کے بعد آخری رسومات کے لئے3بجے شام روانہ ہوں گے“۔


صیفائی۔ منگل کی صبح سے ہی متعدد ہیلی پیٹس‘ واٹر پروف پنڈالوں اور غیرمتوقع پولیس بندوست کا انتظامات سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے بانی ملائٹ سنگھ یادو کے آخری رسومات کے لئے ان کے آبائی گاؤں صیفائی میں کئے گئے ہیں۔

متوفی قائد کے آخری رسومات میں بڑی تعداد میں وی وی ائی پیز کی شرکت متوقع ہے۔ایک سینئر ضلع عہدیدار نے کہاکہ ”اب تو ہم ناموں کا انکشاف نہیں کرسکتے مگر عارضی فہرست میں مرکز او رریاست کے اعلی سیاسی قائدین کی بڑی تعداد شامل ہے“۔

مزدور رات بھر جاگ کر آخری رسومات کے لئے میدان‘ اور ہیلی پیڈس اور کارکوں کی پارکنگ کے لئے تیاریاں کرتے رہے ہیں۔

ایس پی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے کہاکہ ”منگل کی صبح آخری درش کے لئے پنڈال میں یادو کورکھا جائے گا۔ اس کے بعد آخری رسومات کے لئے3بجے شام روانہ ہوں گے“۔

انہوں نے کہاکہ”صیفائی مہااتسو کے قریب میں جس کو ”سمادھی استھل“ کہاجاتا ہے وہاں خاندانی شمشان گھاٹ میں آخری رسومات انجام دئے جائیں گے۔

یہ وہ مقام ہے جہاں پرملائم سنگھ یادو کے بھائی رتن سنگھ یادو کی بھی سمادھی ہے“۔

صند ل کی لکڑی آخری رسومات کے لئے تیار کی جارہی ہے اور پارٹی کارکنان اور کننوج سے اتر کے کاروباری صیفائی صندل کی لکڑی اور پھولوں کے ساتھ پہنچیں گے۔