اترپردیش انتخابات 2022: کانگریس نے 40 فیصد خواتین کو دیا ٹکٹ ، راہل گاندھی نے کہا – ایک نئی شروعات، ہم لا رہے ہیں تبدیلی

   

کانگریس نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے 125 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے، جس میں 40 فیصد خواتین کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ادھر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے یوپی اسمبلی انتخابات کے لیے اعلان کردہ 125 امیدواروں کی پہلی فہرست میں 50 خواتین کے ناموں کا ذکر کرتے ہوئے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک نئی شروعات ہے اور ان کی پارٹی ملک میں بڑی تبدیلی لا رہی ہے اس کے ساتھ راہل نے یہ بھی کہا کہ کانگریس نے ایسے بہت سے لوگوں کو میدان میں اتارا ہے، جن کے ساتھ بی جے پی حکومت نے ‘ناانصافی کی ہے۔’ راہل گاندھی نے فیس بک پوسٹ میں کہا، ‘ہم ملک میں ایک بڑی تبدیلی لا رہے ہیں اور اس کی شروعات یہاں سے ہوئی ہے۔ اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوئے ہم نے 125 امیدواروں کی فہرست جاری کی جس میں 50 خواتین امیدوار ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ان امیدواروں کی فہرست میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کے ساتھ بی جے پی حکومت کے ہاتھوں ناانصافی ہوئی ہے، جیسا کہ اناؤ متاثرہ کی ماں (آشا سنگھ جی ) ہیں‫‫‫‫‫‫‫‫‫..