اترپردیش میں خواتین ای۔آٹو رکشا چلائیں گی

   

لکھنؤ: روڈویز بسوں کے بعد اب اترپردیش کی خواتین عام پبلک ٹرانسپورٹ کی بھی ڈرائیونگ سیٹ پر نظر آنے والی ہیں۔یوگی حکومت مشن شکتی کے تحت خواتین کو خود کے روزگار کے لئے ای۔رکشا ٹریننگ پروگرام سے جوڑرہی ہے ۔ اس کے ذریعہ سے حکومت نہ صرف خواتین کو مفت ای۔رکشا ٹریننگ دلا رہی ہے ۔ بلکہ ڈرائیور لائسنس کے ساتھ ہی سستے سود شرح پر ای۔رکشا دلانے کا بھی انتظام کررہی ہے ۔یہی نہیں ای۔رکشا پر 50ہزار روپئے تک کی سبسڈی بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ہر ضلع کی 250 خواتین کو تربیت دی جا رہی ہے ۔ حکومت کے اس اقدام سے اب تربیت یافتہ خاتون ڈرائیور ریاست بھر کی سڑکوں پر اعلیٰ معیار کا ای رکشہ چلاتی نظر آئیں گی۔