اتم کمار ریڈی نے نلگنڈہ کے اسمبلی حلقہ جات میں رکنیت سازی کا جائزہ لیا

   

ریونت ریڈی کے ساتھ اجلاس ، بوتھ سطح پر رکنیت سازی کا مشورہ
حیدرآباد۔31۔ جنوری (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے صدرپردیش کانگریس ریونت ریڈی کے ہمراہ ضلع نلگنڈہ کے تمام اسمبلی حلقہ جات میں پارٹی کی ڈیجیٹل رکنیت سازی مہم کا جائزہ لیا۔ نلگنڈہ کے تمام اسمبلی حلقہ جات میں رکنیت سازی مہم کا کام تیزی سے جاری ہے اور پارلیمانی حلقہ کے تحت جملہ 349438 رکنیت سازی مکمل کی جاچکی ہے۔ اے آئی سی سی کے سکریٹری سرینواسن، بوس راجو ، ورکنگ پریسیڈنٹ ڈاکٹر جے گیتا ریڈی ، اے آئی سی سی پروگرام عمل آوری کمیٹی کے صدرنشین مہیشور ریڈی اور نلگنڈہ ضلع کے قائدین اجلاس میں شریک تھے۔ 29 جنوری تک ہر اسمبلی حلقہ میں مقررہ نشانہ کے مطابق رکنیت سازی مہم انجام دی گئی ۔ اتم کمار ریڈی نے قائدین اور کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ بوتھ سطح پر رکنیت سازی انجام دے تاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے حق میں رائے دہی کو یقینی بنایا جاسکے۔ دیورکنڈہ اسمبلی حلقہ میں 39380 رکنیت سازی کی گئی جبکہ حضور آباد 76252 ، کوداڑ 55682 ، مریال گوڑہ 38456 ، ناگرجنا ساگر 37260 ، نلگنڈہ 8711 ، سوریا پیٹ 73697 رکنیت سازی مکمل کرلی گئی ۔ ریونت ریڈی اور اتم کمار ریڈی نے قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ کانگریس ہائی کمان کے نشانہ کی تکمیل پر توجہ مرکوز کریں۔ ر