اتوار کو کچھ ایم ایم ٹی ایس ٹرینس منسوخ

   

حیدرآباد 28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے حسین ساگر جنکشن پر مرمت کے کاموں کی وجہ سے اتوار کو کچھ ایم ایم ٹی ایس ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ریلوے نے بتایا کہ لنگم پلی حیدرآباد 47135 ‘ لنگم پلی ۔ حیدرآباد 47136 ‘ لنگم پلی ۔ حیدرآباد 47137 ‘ حیدرآباد ۔ لنگم پلی 47109 ‘ حیدرآباد لنگم پلی 47111 اور حیدرآباد ۔ لنگم پلی 47114 ٹرینیں منسوخ رہیں گی ۔ حسین ساگر جنکشن پر کچھ مرمتی کام کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے اتوار کو ان ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے ۔