احتجاجی مظاہروں سے قومی یکجہتی کو فروغ: مفتی مکرم احمد

,

   

نئی دہلی: ہر ایک کو اللہ تعالی کا حکم ماننا ضروری ہے۔ قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ بے شک اللہ تعالی حکم دیتا ہے کہ انصاف کرو اور احسان کرو نیز رشتہ داروں کے حقوق ادا کرو اور فحش اور بے ہودہ باتوں سے اور ظلم سے اجتناب کرو۔ ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی مکرم احمد نے مسجد فتح پوری میں نماز جمعہ سے قبل اپنے خطاب میں کیا۔ مولانا نے کہا کہ حکومت کو سب سے پہلے بیروزگاری پر قابو پانا چاہئے اور مہنگائی پر کنٹرول کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ این آر سی پر فوری روک لگائیں۔ مولانا نے کہا کہ ہندوستان میں کئی ناخواندہ لوگوں کے پاس دستاویزات نہیں ہیں اور اگر ہیں تو ان میں کئی غلطیاں موجود ہیں۔ زیادہ پڑھے لکھے نہ ہونے کی وجہ سے دستاویزات میں آئے خامیوں کو دور نہ کرواپاتے۔

مولانا نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ دستاویزات کی تنقیح کیلئے حکومت کو عوام کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تمام ہندوستانی مردو خواتین سڑکوں پر اترآئے ہیں۔ ان مظاہروں میں ہر فرقہ کے لوگ موجود ہیں اورمظاہرے قومی یکجہتی کی بہترین مثال ہے۔ مولانا شاہین باغ میں احتجاج کے دوران عیسائیوں نے بائبل پڑھی اور مسلمانوں نے قرآن مجید کی تلاوت کی۔ مولانا نے اس موقع پر غزہ پر ہوائی حملوں کی مذمت کی۔