احتجاج و مظاہرہ ضروری اصلاحات کیلئے راہ ہموار کر سکتے ہیں:مہدی

   

بغداد، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر ہو رہے حکومت مخالف مظاہرے بہتر بنانے کے لئے راہ ہموار کر سکتے ہیں۔ ایج-سمیریا ٹیلی ویژن نے منگل کو مسٹر مہدی کے حوالے سے کہا‘‘ مظاہرہ ایک اہم واقعہ اور بہتری کے لئے عظیم موقع ہیں، جو طویل عرصے سے ملک میں پھیلے مسائل کا حل کریں گے ’’۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کو کابینہ کے ارکان کو بدعنوانی کا ملزم نہیں کہنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سات ماہ پہلے جب موجودہ حکومت نے کام کرنا شروع کیا تھا، اس کے بعد سے ملک کی معیشت مضبوط ہوئی ہے ۔ مسٹر مہدی نے اکتوبر کے آخری ہفتے میں کہا تھا کہ وہ ملک میں جاری تشدد کے درمیان کابینہ اور الیکشن قانون میں تبدیلی کریں گے ۔ ساتھ ہی انہوں نے وزراء اور صدر سمیت اعلی افسران کی تنخواہ میں 50 فیصد کمی کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ عراق کے حکام نے پارلیمنٹ ارکان کی تعداد کم کرنے کے لئے آئین میں ترمیم کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا۔ عراق کے صدر برھم صالح اور وزیر اعظم مہدی 31 اکتوبر کو ملک گیر مظاہروں کے درمیان استعفیٰ دینے کے لئے تیار ہو گئے تھے ۔