احمد آباد اور سورت میں تارک وطن مزدور پھر سڑکوں پر اتر آئے

,

   

احمد آباد 5 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کورونا وائرس لاک ڈاون کے دوران اپنے گھروں کو جانے کے خواہشمند سینکڑوں تارک وطن مزدور آج احمد آباد اور سورت میں پھر سڑکوں پر اتر آئے ۔ کہا گیا ہے کہ ایک ہزار سے زائد مزدور اپنا سامان اٹھائے احمد آباد میں سڑک پر نکل آئے کیونکہ یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ انہیں یوپی اور بہار منتقل کرنے بسیں چلائی جائیں گی ۔ سورت شہر میں بھی کئی دوسرے مزدور سڑکوں پر اتر آئے تھے ۔ احمد آباد میں پولیس نے دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد مزدوروں کو واپس بھیجا ۔ ان سے کہا گیا کہ وہ اس طرح کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔