ادکارہ ریکھا کے سیکوریٹی گارڈ کے بعد گھر کے دو ملازم کوویڈ۔19 سے متاثر۔ اداکارہ کا ٹسٹ کروانے سے انکار

,

   

ممبئی: بالی ووڈ سینئر اداکارہ ریکھا کے سیکوریٹی گارڈ کے بعد ان کے گھر کے دو ملازم بھی کوروناوائرس(کوویڈ۔19) سے متاثر ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ ریکھا نے کوویڈ۔19 کا ٹسٹ کروانے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہے۔ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے عہدیداروں نے انہیں ٹسٹ کروانے کا مشورہ دیا جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صحت میں کوئی خرابی محسوس نہیں کررہی ہیں۔ وہ بالکل صحت مند ہیں۔ فی الحال ریکھا گھر میں ہی کورنٹائن ہیں۔ باندرہ میں واقع ان کے بنگلے کو مہر بند کرنے کے بعد جراثیم کش دوا کا چھڑکا ؤ کیا گیا ہے۔

اس علاقہ میں پچھلے کچھ دنوں سے کافی کوویڈ۔19 کے کیسس سامنے آئے ہیں جس کے بعد بی ایم سی نے اس علاقہ کو کنٹینٹمنٹ زون قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریکھا تاحال کوویڈ۔19 کا ٹسٹ نہیں کروایا ہے۔ بی ایم سی کے عہدیداروں نے بتایا کہ ہم ریکھا پر ٹسٹ کروانے کیلئے دباؤ نہی ں ڈال سکتے ہیں۔ ہم نے ان سے کہا کہ وہ جہاں چاہے اپنا ٹسٹ کرواسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری کے کئی افراد کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں جن میں مشہور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے، بہو او رپوتی بھی اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔