ادھوے ٹھاکرے نے پرکاش امبیڈکر کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دیا

,

   

ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ اقتدار کے لالچی لوگوں کوباہر نکالنے کی ضرورت ہے
ممبئی۔سابق چیف منسٹر مہارشٹرا ادھو ٹھاکرے جس کی قیادت میں شیو سینا کا ایک دھڑا ہے نے الزام لگایا ہے کہ ملک عامرایت کی طرف بڑھ رہا ہے او رکہاکہ وہ کسی کے ساتھ بھی ہاتھ ملانے کے لئے تیار ہیں جو آزادی کا محافظ ہے۔

ٹھاکرے نے ایک ایک تقریب کے دوران یہ بات کہی جس میں انہوں نے پہلی مرتبہ ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر کے پوترے اور ونچت بھوجن اگھاڑی(وی بی اے) کے سربراہ پرکاش امبیڈ کر کے ساتھ اسٹیج پر تھے‘اور ان کے ساتھ ہاتھ ملانے کا اشارہ دیاہے۔

مذکورہ دونوں قائدین پربھودھنکر ڈاٹ کی لانچ پر ایک ساتھ تھے جو ٹھاکرے کے دادا پربھودھنکر کیشو سیتا رام ٹھاکرے کے کاموں کو اجاگر کرنے والا ایک عصری پلیٹ فارم ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہاکہ ”ملک عامرایت کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اب ضرورت ہے کہ اقتدار کے لالچی لوگوں کونکال کر پھینکیں۔ میری خواہش ایسے لوگوں کے ساتھ ہاتھ ملانا ہے جو آزادی کے حفاظت کرنا چاہا رہے ہیں“۔انہوں نے کہاکہ ”فی الحال‘ پھوٹ ڈالو اورحکومت کرو کی برطانوی پالیسی پر عمل کیاجارہا ہے۔

ٹھاکرے نے پرکاش امبیڈ کر کو جانکاری او رمعلومات سے سرشار فرد کہا ہے۔ اسی سال جون میں شیو سینالیڈر یکناتھ شنڈے اور 39دیگر پارٹی اراکین اسمبلی کی بغاوت کے بعد ٹھاکرے کی زیرقیادت مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کا تختہ الٹ دیاگیاتھا۔

اس دھڑے کے بی جے پی سے ہاتھ ملاتے ہوئے ریاست میں حکومت بنانے کے بعد شنڈے چیف منسٹر بن گئے ہیں۔

ٹھاکرے نے کہاکہ وہ اور امبیڈ کر نظریاتی طور ہر ایک ہی پلیٹ فارم پر ہیں اور ایک ساتھ کام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ”اگر ہم ایک ساتھ نہیں آتے ہیں تو ہمیں اپنے دادا کے نام لینے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے“۔