اراکین پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ

   

کوٹہ : کانگریس پارٹی نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف جمعہ کو کوٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پارٹی کارکنوں نے سٹی کانگریس صدر رویندر تیاگی کی قیادت میں ضلع کلکٹریٹ پر مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے لیڈروں نے مرکز میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت کے اس اقدام کی سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ اسے غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کانگریس لیڈروں نے کہا کہ لوک سبھا میں دراندازی کے حساس معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بیان دینے کے بجائے مرکزی حکومت اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کو ایوان سے نکال کر جمہوریت کی آواز کو دبانے کی مذموم کوشش کر رہی ہے ۔ مقررین نے یہ بھی کہا کہ ایک طرف مرکزی حکومت ابھی تک بی جے پی کے اس رکن پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے جس کی سفارش پر درانداز پارلیمنٹ کے احاطے میں گھس کر لوک سبھا کے اندر کود کر دہشت پھیلانے میں کامیاب ہوئے ۔