اردن: موسلا دھار بارش اور سیلاب، ایک شخص ہلاک

   

امان :اردن کے جنوبی ضلع مادابا میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں تقریباً ایک ہفتے سے جاری بارشیں بعض علاقوں میں سیلابی ریلوں کا سبب بن رہی ہیں۔اردن پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان عام السرواتی نے کہا ہے کہ ضلع مادابا کے علاقے خان الزیب میں شدید بارشوں کے پیدا کردہ سیلابی ریلے ایک شخص کو بہا لے گئے ہیں۔السرواتی نے کہا ہے کہ سیول ڈیفنس اور پولیس ٹیموں نے متاثرہ شخص کی لاش سیلابی پانی سے نکال لیا ہے۔