اردن کے ولیعہد کی یکم جون کو شادی

   

عمان /کابل / تہران : اردنی شاہی دیوان نے اردنی ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم کی محترمہ رجوہ خالد السیف سے یکم جون کو شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔گزشتہ اگست میں شاہی دیوان نے خالد بن موسیٰ بن سیف بن عبدالعزیز السیف کی خواہش پر اردن کے ولی عہد الحسین بن عبداللہ دوم کی منگنی کا اعلان کیا تھا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں نوجوان خاتون کے والد کے گھر شہزادہ حسن بن طلال، شہزادہ ہاشم بن عبداللہ دوم، شہزادہ علی بن الحسین، شہزادہ ہاشم بن الحسین، شہزادہ غازی بن علی ، شہزادہ راشد بن الحسن، اور السیف خاندان کے متعدد افراد کی موجودگی میں فاتحہ پڑھی گئی تھی۔شہزادہ حسین 1994 میں پیدا ہوئے تھے اور انہیں 2009 میں ولی عہد بنایا گیا تھا۔ یہ عہدہ 2004 سے خالی چلا آ رہا تھا۔ شاہ عبد اللہ دوم نے سوتیلے بھائی حمزہ کو اس عہدہ سے ہٹایا تھا۔ اپریل میں خاندانی کونسل نے حمزہ کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی تھی جس کی وجہ یہ بیان کی گئی تھی کہ ان کا تعلق مقامی طور پر بغاوت کہلائی جانے والے عناصر سے تھا۔ اس غداری میں شاہی دربار کے سابق سربراہ باسم عود اللہ اور ہاشمی خاندان کے فرد شریف حسن پر مقدمہ بھی چلایا گیا تھا۔