ارنب گوسوامی سے ممبئی پولیس کی اکسانے والے معاملے میں تفتیش

,

   

ممبئی۔مبینہ اکسانے والے تبصرے کے متعلق ایک کیس میں ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی چہارشنبہ کے روز تحقیقات کرنے والوں کے روبرو پیش ہوئے اور ممبئی پولیس نے ان سے تفتیش بھی کی ہے۔

گوسوامی تقریبا2بجے کے قریب این ایم جوشی مارگ پولیس اسٹیشن پہنچے اور پولیس عہدیداروں نے دو گھنٹوں تک انہیں گھیرے میں لے کر پوچھ تاچھ کی ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران باندرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب بڑی تعداد میں مہاجرین ورکرس کے اکٹھا ہونے پر ایک نیوزشو کے دوران مخصوص طبقے کے خلاف اکسانے والے تبصرے کے الزام پر مشتمل دو ایف ائی آر ارنب گوسوامی کے خلاف درج کئے گئے ہیں۔

پولیس نے ارنب گوسوامی کو مبینہ طور پر29اپریل کے روزان کے ٹی وی شو کے دوران فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کی گئی شکایت پر سمن کیاتھا۔

منگل کے روز پولیس سے رجوع ہونے سے راحت کی درخواست کو ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے مسترد کردئے جانے اور چہارشنبہ کے روز تفتیش کے لئے پولیس سے رجوع ہونے کے استفسار کے بعد گوسوامی ممبئی پولیس سے رجوع ہوئے تھے