اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے شام میں نیا قونصل خانہ کھول دیا

   

دمشق: اسرائیلی حملے کے ایک ہفتے بعد ایران نے دمشق میں نیا قونصل خانہ کھول دیا۔میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان نے دمشق میں قونصل خانے کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ امیر عبداللہیان نے شامی وزیر خارجہ فیصل مقداد کے ہمراہ قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے شامی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میںتصدیق کی کہ اسرائیل کو قونصل خانے پر حملے کا جواب ضرور ملے گا۔
ٹیکس اسکینڈل کے 8 سال بعد پاناما پیپرز کی سماعت شروع
نیویارک: ‘‘پاناما پیپرز’’ ٹیکس چوری کے اسکینڈل میں27 افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت شروع ہونے والی ہے ، جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ دنیا کے کتنے دولت مندوں کے اثاثے آف شور کمپنیوں میں چھپے ہیں۔2016 کے انکشافات نے حکومتوں کو ہلا کر رکھ دیا، ہائی پروفائل شخصیات کو بھی بے نقاب کیا ۔