اسرائیلی شناختی کارڈ حاصل کرنے پر 4 لبنانیوں کو سزائے قید

   

تل ابیب : مقامی میڈیا کے مطابق ایک لبنانی عدالت نے چار لبنانیوں کو اسرائیلی شناختی کارڈ حاصل کرنے پر 15 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق فوجی عدالت کے پینل جس کی سربراہی بریگیڈیئر جنرل منیر شہداء کر رہے تھے ، نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جارج عبداللہ ابو عید ، سیدی تانوس ابو خیر ، سمیرا حسین سلیمان ، سمیہ فارس جودیہ ، میریل جارج ابو عید (نابالغ) ، الیاس جارج ابو عید (نابالغ) ، کرسچن جارج ابو عید (نابالغ) اور پیٹرک جارج ابو عید (نابالغ) نے اسرائیلی شناخت حاصل کی۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ لوگ لبنانی حکومت کی اجازت کے بغیر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہوئے۔جارج ابو عید ، سمیرا سلیمان اور سمیہ جودیہ کو 15 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ، ان کے شہری حقوق چھین لیے گئے اور 10 لاکھ لبنانی لیرا (663 ڈالر) جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔جبکہ نابالغوں کے مقدمات عدالتِ طفلاں کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔کچھ مدعا علیہان پر غیر حاضری میں مقدمہ چلایا گیا تاہم حکام نے ان کا نام نہیں لیا۔