اسرائیلی فورسیس کے ساتھ جھڑپوں میں 12 فلسطینی زخمی

,

   

غزہ۔29 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) یروشلم میں اسرائیل فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 12 فلسطینی زخمی ہو گئے ۔ ہلال احمر کی ترجمان اعرب الفقہہ نے اس کی اطلاع دی۔محترمہ الفقہہ نے کہا‘‘یروشلم میں الاازاریہ علاقے میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران آنسو گیس چھوڑے جانے کی وجہ سے 12 فلسطین زخمی ہو گئے ’’۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے منگل کو مغربی ایشیا میں امن منصوبہ کے خلاف ریلی کے دوران مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی مسلح افواج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ‘ڈیل آف دی سنچری’ کی پیشکش کی جس کے تحت اسرائیل یروشلم کو اپنی غیر منقسم راجدھانی کے طور پر منظوری دے گا۔

حماس نے امریکی امن معاہدے کو مسترد کردیا
ماسکو۔ 29 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) حماس نے امریکہ کی طرف سے مغربی ایشیا کے لئے امن معاہدہ کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے صدر محمود عباس کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں امن کے لئے امریکی منصوبہ فلسطین کے قومی منصوبہ سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے ۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مطابق فلسطینیوں کی اپنی ریاست ہوگی ، جو اپنے علاقے کو دوگنا کر سکتے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل معاہدے کے عمل کی نگرانی کے لئے ایک مشترکہ کمیٹی بنائیں گے ۔اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے منگل کو کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مانا کہ نئے امن منصوبہ کے تحت وادیٔ اردن میں اسرائیل کی خودمختاری ہونی چاہئے ۔