اسرائیلی قیدیوں کی تعداد نیتن یاہو کے بیان سے کہیں زیادہ :حماس

   

غزہ پٹی : حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان نے پیغام میں کہا ہے کہ زیر حراست اسرائیلیوں کی تعداد اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کردہ تعداد سے کہیں زیادہ ہے جنہیںغزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں رکھا گیا ہے۔حماس ترجمان نے دعویٰ کیا کہ آپریشن باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا، اسرائیلی علاقے میں داخلے اور میزائل حملے بھی سوچی سمجھی کارروائی کا حصہ تھے، اس آپریشن کے بیشتر نکات ہماری منصوبہ بندی کے مطابق چل رہے ہیں۔