اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے سعودیہ نہیں آسکتے

   

٭ اسرائیل نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اُس کے شہری سعودی عرب کا دورہ کرسکتے ہیں جس پر ردعمل میں سعودی سلطنت کے وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان نے کہاکہ اسرائیلی شہریوں کا اِس ملک میں خیرمقدم نہیں ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ اِس کے شہری مذہبی سفر یا بزنس ٹرپ کے لئے سعودی عربیہ کو جاسکتے ہیں۔ پرنس فیصل نے مزید کہاکہ سعودی عرب اور اسرائیل کے کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔