اسرائیل غزہ میں زمینی حملے کی تیاری کررہا ہے‘ نتن یاہو کابیان

,

   

نتن یاہو نے کہاکہ اسرائیل ہمارے وجود کی لڑائی کے درمیان میں ہے
یروشلم۔اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے کہاکہ اسرائیل اپنے وجود کی جنگ میں ہے اور غزہ میں زمینی دراندازی کی تیاری کررہا ہے‘ اور مزیدکہاکہ ”حماس کے تمام ممبرس موت کی راہ پر چل رہے ہیں“۔

چہارشنبہ کی رات قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زوردیاکہ جنگ کے دو اہم اہداف ”حماس کے جنگی او رحکومتی صلاحیتوں کو تباہ کرنا اور اپنے اسیروں کو گھر پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرنا ہے“۔

قومی اتحاد کی مانگ کرتے ہوئے بنجامن نے کاکہ ”اسرائیل اپنے وجود کی لڑائی لڑ رہا ہے۔ حماس کے تمام ممبرس غزہ کے اندر اور باہر اور زیر زمین اور زمین کے اوپر موت کی راہ پر ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ وزیر دفاع وائی گیلانٹ‘ منسٹر بی گنٹز‘ سکیورٹی کابینہ‘ چیف آف اسٹاف اورسلامتی تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ ملکر ”کسی بھی سیاسی مفاد کے بغیر فتح تک ہم جنگی مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے چوبیس گھنٹوں کام کررہے ہیں“۔

نتن یاہو نے کہاکہ ”اہداف قوم کو بچانا‘ اور فتح حاصل کرنے“ کے لئے ہیں اور مزیدکہاکہ ہم’حماس پر جہنم کی آگ برسارہے ہیں اورہم نے ہزاروں دہشت گردوں کو پہلے ہی ختم کردیاہے او ریہ صرف شروعات ہے“۔

غزہ میں زمینی کاروائیوں کے متعلق قیاس آرائیوں پر اسرائیلی وزیراعظم نے کہاکہ یہ ہوگا مگر انہوں نے کب او رکیسے ہوگا اس کا تذکرہ کرنے سے گریز کیا۔

حماس کے جنوبی کمیونٹیوں پر 7اکتوبر کے حملے کے بعد سے غزہ میں زمینی کاروائی کے لئے اسرائیل نے 350,000۔400,000سپاہیو ں کو تیار کیاہے۔