اسرائیل نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

,

   

غزہ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے مشرقی اسرائیل میں راکٹ سے ایک گھر کو تباہ کرنے کے جواب میں غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔اسرائیل دفاعی فورس (آئی ڈی ایف) نے پیر کو کہا کہ حماس کے سیاسی رہنما کے دفتر اور فوجی انٹیلی جنس کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔اس سے قبل آئی ڈی ایف نے حماس پر مشیمرٹ میں اسرائیلیوں پر راکٹ سے حملہ کرنے کا الزام لگایا۔ اس حملہ میں سات افرادزخمی ہوئے تھے ۔آئی ڈی ایف نے پیر کو ٹویٹ کیا‘‘اسرائیل کی جانب درجنوں راکٹ داغے جا رہے ہیں’’۔ موجودہ حالات پر اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے واشنگٹن میں صحافیوں سے کہا‘‘اسرائیل اسے برداشت نہیں کرے گا اور نہ ہی میں اسے برداشت کروں گا’’۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا، ‘‘اسرائیل اس کو جارحانہ انداز میں جواب دے رہا ہے ’’۔ نیتن یاہو نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کرنے کے بعد اسرائیل لوٹ جائیں گے ۔قابل غور ہے کہ نیتن یاہو کو منگل کو اسرائیل نواز اے آئی پی اے سی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرنا تھا، جسے انہوں نے منسوخ کر دیا۔

حماس ۔اسرائیل میں جنگ بندی
قاہرہ ،26مارچ(سیاست ڈاٹ کام)غزہ پٹی پر کشیدگی کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی اطلاعات ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی مصر کی کوششوں سے ہوئی تاہم اسرائیل کی جانب سے اس پر کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔خیال رہے ،اس سے قبل اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں حماس کے خلاف وسیع آپریشن شروع کرنے کا ا علان کرتے ہوئے غزہ پٹی کے شمالی اور مغربی حصوں پر فضائی بمباری کی تھی ۔اسرائیل کا کہنا تھا کہ کارروائی تل ابیب پر راکٹ حملے کے بعد کی گئی تھی، جس میں 7اسرائیلی شہری زخمی ہوئے تھے ۔