اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام ، فلسطینی نوجوان کو سزائے موت

   

یروشلم: جنین میں فلسطینی گروپس نے جمعرات کی صبح سویرے مغربی کنارے میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک نوجوان فلسطینی کو “خطرناک ترین ایجنٹ” قرار دیتے ہوئے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتول کو ہلاک کیے جانے سے قبل ہاسپٹل سے اٹھایا گیا اور کچھ دیر بعد اسے گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایجنٹ کیساتھ حال ہی میں اسرائیلی فوج کی بات چیت کے بعد جنین میں مزاحمتی دھڑوں سے وابستہ 3 نوجوانوں کو قتل کیا تھا۔مغربی کنارے سے آنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا کہ مقتول شخص مبینہ جاسوس کا بھائی تھا، جس نے جنین اسکوائر میں موجود تمام لوگوں کے سامنے اپنی بے گناہی کا اعلان کیا مگر اسے قتل کردیا گیا۔جنین میں سوشل میڈیا صارفین کے مطابق جس نوجوان کو سزائے موت دی گئی اس کی شناخت “کرم الجبارین” کینام سے کی گئی ہے جب کہ اس کے بھائی کا نام “کریم الجبارین” ہے۔