تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کے بارے میں معلومات سے آگاہی ہونے کا اعلان کرنے والے امریکہ کے خلاف ردعمل کا مظاہر ہ کیا ہے۔عراقچی نے ایکس سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں، امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان کہ “ان کے پاس اس بارے میں معلومات ہیں کہ اسرائیل کیسے اور کب ایران کے خلاف جوابی کاروائی کرے گاپر کہاکہ جو کوئی بھی جانتا ہے کہ اسرائیل کب اور کیسے ایران پر حملہ کرے گا، یا جو اس طرح کے جنون کے لیے ذرائع اور مدد فراہم کرتا ہے، اسے منطقی طور پر کسی بھی ممکنہ نقصان کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔ایرانی پاسداران انقلاب نے اطلاع دی تھی کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ، حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ اور ایرانی بریگیڈیئر جنرل عباس نیل فروشاں کے ہلاک ہونے والے حملوں کے جواب میں یکم اکتوبر کو اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس حملے کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران نے میزائل حملے کر کے ایک فاش غلطی کی ہے اور اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔