اسرائیل ۔ فلسطین امن منصوبہ پر آج ٹرمپ کا اعلان متوقع

   

واشنگٹن 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو کہاکہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دیرپا امن کے لئے منگل کی دوپہر وائٹ ہاؤز میں اپنی تجویز کا اعلان کریں گے۔ قبل ازیں دن میں فلسطینی قائدین جنھیں وائٹ ہاؤز کو مدعو نہیں کیا گیا، اُنھوں نے امریکی مساعی کو مسترد کردیا اور ٹرمپ نظم و نسق پر موافق اسرائیل جانبداری برتنے کا الزام عائد کیا۔